سبزہ زار میں شہری کی ڈور سے ہلاکت، آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی صدر کو او ایس ڈی بنا دیا
لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے 4بچوں کے باپ کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر ڈویژن کو او ایس ڈی بنانے کے حکم دے دیا معلوم ہو اہے کہ جمعرات کے روز سبزہ زار کے علاقے میںگلے پر ڈور پھرنے سے 4بچوں کے باپ فاروق سبحانی جاں بحق اور اس کا بھائی اسد سبحانی زخمی ہو گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی تھی جس کے بعد سی سی پی او لاہور نے سبزہ زار کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کر دیا تھا گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے صدر ڈویژن کے ایس پی آپریشن فیصل شہزاد کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دے دیا جس کے بعد ایس پی آپریشن صدر ڈویژن کا عارضی چارج ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن عادل میمن کو دے دیا گیا ہے۔