قبضہ مافیا سے تنگ نوجوان کی کھمبے سے کود کر خودکشی کی کوشش، شدید زخمی
لاہور(سٹاف رپو رٹر) پریس کلب کے باہر قبضہ مافیا سے تنگ نوجوان کی بجلی کے کھمبے سے کود کر خودکشی کی کوشش، شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ افشاں کالونی داروغہ والا کے رہائشی عمران کا کہنا تھا کہ اس کی آبائی اراضی پر مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔ انصاف کے حصول کے لئے عمران مختلف دروازوں پر دستک دیتا رہا لیکن جب اسے انصاف نہ ملا تو وہ احتجاجاً لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچ گیا اور بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا جسے دیکھ کر لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی۔ عمران کو کھمبے سے نیچے اتارنے کے لئے پولیس کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی اور اس نے کھمبے سے چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔