• news

تھرپارکر: پیسوں کے عوض 13سالہ لڑکی کی 60 سالہ شخص سے شادی

تھرپارکر (اے این این) صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک 13 سالہ دلہن بازیاب کروالی، جس کی شادی 60 سالہ شخص سے کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھرپارکر کے گاں ڈھاکلو میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر پیسوں کے عوض اپنی 13 سالہ بیٹی کی شادی 60 سالہ شخص سے کردی۔پولیس کے مطابق واقعے کی درخواست اب تک کسی نے نہیں دی۔تاہم پولیس نے 60 سالہ شخص اور لڑکی کے والدین کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب لڑکی کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ شادی سے قبل انہیں کوئی اور لڑکا دکھایا گیا تھا اور ان کی بیٹی کو زبردستی رخصت کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن