• news

حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر الیکشن کمشن کے2 افسر3 ماہ کیلئے مطعل

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے 2 افسران کو معطل کر دیا۔ ذرائع االیکشن کمشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز عاطف رحیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ محمد سرور کو 3 ماہ کے لئے معطل کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو فی الفور معطل کرتے ہوئے دونوں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص ملک کو الیکشن جبکہ عابد شاہ کو بجٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن