• news

اوباما اور انکی اہلیہ نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا سیاسی اور رئیلٹی ٹاک شوز تیار کریں گے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے ایک سال بعد ایک نیا روزگار ڈھونڈ لیا اگرچہ رواں برس مشعل اوباما کی یادداشتوں پر مبنی کتاب بھی شائع ہو گی تاہم امریکہ میں وسط مدتی انتخابات اور کتاب کی اشاعت سے قبل ہی دونوں میاں بیوی نے ایک نیا کام ڈھونڈ لیا اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما معروف انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس نیٹ فلیکس کے شوز کو تیار کریں گے امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے اپنی خبر میں نیو یارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی سابق امریکی صدر اپنی اہلیہ سمیت نیٹ فلیکس کیلئے شوز پروڈیوس کرتے نظر آئیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کیلئے کس طرح کے شوز پروڈیوس کریں گے تاہم امکان ہے کہ وہ ہائی پروفائل سیاسی شوز کو تیاری کریں گے فوری طور پر یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے پروڈیوس کردہ شوز کب تک تیار ہوں گے اور ان کی نیٹ فلیکس پر کتنی قسطیں نشر کی جائیں گی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اوباما اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر سیاسی ٹاک شو یا رئیلٹی شو تیار کریں گے جس میں عالمی سیاسی تعلقات پر بحث کرنے سمیت اثر ورسوخ رکھنے والے رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اوباما اپنے اس نئے قدم سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا دیگر قدامت پسندنوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے فوری طور پر گریز کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن