نیویارک :ایچ آئی وی دوائی کی قیمت میں 5 ہزار فیصد اضافہ کرنے والے سابق فارماسیوٹیکل سربراہ کو دھوکہ دہی پر7 سال قید کی سزا
نیویارک (اے ایف پی) ایچ آئی وی کی ایک دوائی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کرنے پر امریکہ کے سب سے ناپسندیدہ فرد مارٹن شکریلی کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ مارٹن پر الزام تھا کہ اس نے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا ہے۔ سابق فارماسیوٹیکل سربراہ نے 2015ء میں ایچ آئی وی کی دوائی (Daraprim) کی قیمت میں اچانک 5 ہزار فیصد اضافہ کر دیا تھا۔ ایک گولی کی قیمت ساڑھے 13 ڈالر سے 750 ڈالر ہو گئی تھی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سزا کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 18 ماہ مقرر کیا جائے مگر ضلعی جج نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 7 سال کی سزا سنائی۔