اوباڑو: ونی کرنے پر خود اور والدین کو زہر پلانے والی لڑی جاں بحق
اوباڑو (نوائے وقت رپورٹ) اوباڑو میں ونی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی نے والدین اور خود زہر کھالیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق زہر سے لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ والدین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والی لڑکی کے بھائی نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جرگہ نے لڑکی کو ونی اور خاندان پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ والد شاہنواز کے مطابق بیٹی نے دلبرداشتہ ہوکر خود بھی زہر پیا اور ہمیں بھی پلا دیا۔ برادری والے معاملہ رفع دفع کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی درخواست ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔