متحدہ پاکستان نے یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم مسترد کردیں
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں یونیورسٹی ایکٹ کثرت رائے سے ہونے والی ترامیم کو مسترد کر تے ہوئے اپنے ایک بیان میںکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پسند ہونے کی دعویدار ہے مگر اس کا یہ عمل جمہوریت میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جاتے ہیں نہ کہ اختیارات آمرانہ کے ذریعے سلب کئے جائیں ان ترامیم کے ذریعے سندھ کی جامعات کی خودمختاری چھینی گئی ہے حد یہ کہ داخلہ پالیسی سمیت متعدد اختیارات جامعات سے واپس لے لئے گئے جس کی وجہ سے جامعات بھی سیاسی آلودگی کا شکار ہو کر تباہ ہو جائیں گی ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کے اس عمل کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی عدالتوں سے رجوع کرے گی ضرورت پڑی تو احتجاج کا راستہ بھی اختیار کرے گی ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے جمہوریت میں قانون سازی عددی اکثریت کی بنیاد پر نہیں ہو نی چاہئے بلکہ قانون سازوں کے مابین مباحثہ کے بعد اتفاق رائے پیدا کر کے ہونی چاہئے رابطہ کمیٹی نے اعلیٰ عدلیہ سے ان جمہوریت دشمن ترامیم کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کالعدم قرار دیں۔