پشاور میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی
پشاور (بیورو رپورٹ) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں کل (12 مارچ) سے رواں ماہ کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے اس حوالے سے ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے یوسی کریم پورہ اور گنج کے علاقے میں ا نسداد پولیو مہم کا افتتاح اور ڈینگی وائرس سے بچائوکی احتیاطی تدابیرکے بارے میں ایک واک کا انعقاد کیا۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنرز، ہیلتھ فیلڈ کوآرڈی نیٹرشاہد اعوان، کامنیٹ کوآرڈی نیٹر میاںشہاب، ڈبلیو ایچ او ایریا کوآرڈی نیٹرز ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر سیف محکمہ صحت کے افسران، ڈبلیو ایچ او، لیڈی ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی ہیلتھ ورکز، ڈی رضا کار فورس کے ملک افتخار، طلباء اور مختلف مکتبہ فکر کے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر والدین سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں تاکہ وہ ساری عمر کی معذوری سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جن میں ڈینگی اور پولیو سے بچائو کے بارے میں احتیاطی تدابیر درج تھیں۔ انسداد پولیو مہم