صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی وائرس‘ 4میں یرقان کی تصدیق
صوابی (اے این این ) صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی وائرس جبکہ 4 میں یرقان کی تصدیق ہوئی ہے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق صوابی جیل کے 126قیدیوں کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے تھے،جن میں سے 19 قیدیوں کے خون کے نمونوں میں ایچ آئی وی وائرس پایا گیا ہے، جبکہ 4 قیدی ہیپاٹائٹس سی اور بی میں مبتلا ہیں۔محکمہ صحت حکام کے مطابق صوابی جیل میں موجود مرد و خواتین قیدیوں کی تعداد 640 ہے جن کے ٹیسٹ تیسرے روز بھی جاری رہے۔