اوکاڑہ‘ ننکانہ‘ منڈی شاہ جیونہ: 3 کمسن لڑکوں ،شادی شدہ خاتون سے زیادتی
اوکاڑہ + ننکانہ صاحب + منڈی شاہ جیونہ (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) مختلف مقامات پر اوباشوں نے 3 کمسن لڑکوں اور شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 54 ٹو ایل کے بشیر احمد کی بیوی عائشہ بی بی سڑک کنارے کھڑی تھی کہ وسیم‘ مظہرالحق اور عبدالعزیز عرف مٹھو کار میں آئے‘ جان سے مارنے کی دھمکی دیکر اغوا کرکے ایک مکان میں لے گئے جہاں نے اسلحہ کے زور پر عائشہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ بعدازاں اسے اوکاڑہ بائی پاس پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا۔ حویلی لکھا کے محمد عباس کا 6 سالہ بیٹا محسن علی گلی میںکھیل رہا تھا کہ اوباش غلام علی اسے اپنے گھر لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ آگئے۔ ملزم فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں چندر کوٹ کے محمد بوٹا کے چھ سالہ بیٹے علی حسن کو اسی گائوں کا 19 سالہ ببلو ورغلا پھسلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں ملزم نے علی حسن کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے محمد بوٹا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ موضع کلیرہ کے عطا محمد کا ساتویں کلاس کا طالبعلم گیارہ سالہ ندیم عباس ڈیرہ سے گھر آرہا تھا۔ راستے میں ملزمان محمد اشرف اور محمد شاہد ان کو ورغلاء کر گندم کی فصل میں لے گئے جہاں ملزم محمد اشرف نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ساتھی موبائل سے ویڈیو بناتا رہا جو بعد میں وائرل کر دی گئی۔ متاثرہ لڑکے کے والد نے تھانہ قادرپور میں درخواست گزاری جس پر ایس ایچ او تھانہ قادر پور ملک امان اللہ قمر نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا۔