کیلیفورنیا: مسلح شخص نے اولڈ ہاﺅس میں 3 یرغمالیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
کیلیفورنیا (اے این این) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص نے اولڈ ہاﺅس میں 3 یرغمالی خواتین کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ریٹائرڈ فوجیوں کے اولڈ ہاﺅس مرکز میں ملزم نے کئی گھنٹے تک اولڈ ہاﺅس کے عملے کو یرغمال بنائے رکھا۔ اس دوران درجنوں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،ہلاک ہونے والی تینوں خواتین اولڈ ہاﺅس کی ملازم تھیں ۔کیلیفورنیا کے گورنر اورانکی اہلیہ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیاہے۔
کیلیفورنیا/ حملہ