• news

چیف جسٹس کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمشن کا مختلف ائرپورٹس کا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر ائرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی مسافروں کو درپیش مشکلات کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمشن کا مختلف ائر پورٹس کا دورہ۔ لاءاینڈ جسٹس کمشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رحمان،جوائنٹ سیکرٹری نصر اللہ خان، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل سپریم کورٹ خالد ٹیپو رانا پر مشتمل تین کمشن نے 3 مارچ کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی‘ 9 مارچ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ کیا، کمشن نے مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات اور سروسز کا جائزہ لیا، غیر ملکی مسافروں کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا، تحقیقاتی کمشن نے مسافروں سے تحریری شکایات بھی وصول کیں۔ سپریم کورٹ میں لاءاینڈ جسٹس کمشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حتمی رپورٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پرپیش کی جائے گی۔
تحقیقاتی کمشن

ای پیپر-دی نیشن