• news

حالات کے جبرنے عمران کو زرداری کیساتھ ہاتھ ملانے پر مجبور کردیا : حافظ حسین احمد

جیکب آباد ( اے اےن اےن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں جمعہ نماز کا وقفہ نہ کرکے اپنے مغربی آقاو¿ں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی، ہم وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں جمہوریت اور اسمبلی کے ساتھ ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہیں ، پہلے ججوں کا قلم بولتا تھا اورججوں کے قلم کوہی بولنا چاہئے، جبکہ ملزم اور حکومت کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدلیہ کا احترام کرنا چاہئے ، راو¿ انوار کو ” بہادر بچہ “ کہنے والے خود ڈرپوک ثابت ہوئے تھے کیونکہ اینٹ بجانے کی دھمکی دیکر وہ دبئی فرار ہوگئے تھے،حالات کے جبرنے عمران خان کو زرداری کے ساتھ ہاتھ ملانے پر مجبور کردیا ہے، عبدالقدوس بزنجو عمران خان کے ڈاکٹر قیوم سومرو ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے تحت ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میںمنعقدہ ”اسلام زندہ باد کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے علامہ طارق خالد محمود سومرو، مفتی محمد طاہر ہالیجوی، ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا صبغت اللہ جوگی، حماد اللہ انصاری، امداد اللہ پھلپوٹو، مولانا محمد طاہر توحیدی، حافظ زبیر احمد، مولانا عبدالجبار رند، تاج محمود امروٹی، مولانا عابد ابڑو، مولانا تاج محمد چنہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
، حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل اسی ماہ فعال ہوجائے گا، ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے دیگر جماعتوں کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کی دعوت دی جائے گی ، دینی جماعتوں کے اتحاد میں شامل جماعتوں کواب سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ انشاءاللہ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی، انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں جمعہ نماز کا وقفہ نہ کرکے اپنے مغربی آقاو¿ں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی اسی طرح پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے طے شدہ قانون کو چیڑ کر مسلم لیگ ن نے بھی اوچھی حرکت کی جس کا بروقت نوٹس لے کر اسے ختم کیا گیا، انہوں نے ختم نبوت کے حوالے سے راجہ ظفر الحق رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کیا کل اور آج کے حکمران ملک کو سیکولر ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر جب تک علماءاسمبلیوں میں موجود ہیں کوئی مائی کا لعل غیر اسلامی قانون سازی کی جرات نہیں کرسکتا پاکستان کسی کی جاگیر نہیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا اور یہاں اسلامی قوانین پرہی عمل ہوگا۔
حافظ حسین احمد

ای پیپر-دی نیشن