چیئرمین سینٹ کیلئے چالاکیاں کام نہیں آئیں گی‘ عمران ہر حد پار کر سکتے ہیں: وزیر خارجہ
سیالکوٹ(نامہ نگار)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے زرداری کیلئے جو زبان عمران خان نے استعمال کی ہے وہ پہلے شیخ رشید کیلئے کر چکے ہیں۔ لوگ اقتدار تک پہنچنے کیلئے صبح کچھ اور رات کو کچھ کہتے ہیں۔ عمران خان ہر حد پار کر سکتے ہیں۔ چیئر مین سیہنٹ کے لئے چالاکیاں کام نہیں آئیں گی ،عمران ہر حد پار کر گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی پورہ روڈ پر ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا عوام کے سامنے سب چہرے عیاں ہو چکے ہیں۔ چیئرمین بلاول نے رضا ربانی کو بلایا تھا لیکن زرداری انکو ٹکٹ دینے کو تیار نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ زرداری کے بارے جو میری معلومات ہیں مناسب وقت پر بتاو¿ں گا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شام میں جاری کشیدگی پر ہیومن رائٹس کونسل میں ووٹنگ نہ کرنے کے بارے میں کل سوموار کو آگاہ کروں گا۔ شامی مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے اسکو ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ نے جنگ کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ موجودہ حکومت میاں نواز شریف کے ورکروں کی حکومت ہے۔ غائب کا علم اللہ کی ذات جانتے ہیں سینٹ کے چیئرمین کیلئے چلاکیاں کام نہیں آئیں گی۔ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس آمد پر خواجہ محمد آصف پر نوٹ بھی نچھاور کئے گئے۔