شام مخالف اتحاد کے سربراہ خرابی صحت کے باعث مستعفی
دمشق (اے پی پی) شام مخالف اتحاد کے سربراہ نے خرابی صحت کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایرانی خبر ساں ادارے کے مطابق شام مخالف اتحاد سیرین نیشنل کونسل کے سربراہ ریاض سیف نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ کے خرابی صحت کے پیش نظر وہ اتحاد کی قیادت کرنے سے قاصر ہیں۔ریاض سیف 1993ءمیں قائم ہونے والی سیرین نیشنل کونسل کے چھٹے سربراہ تھے۔ یہ کونسل ایسے بشار مخالفین پر مشتمل ہے جو مغربی اور عرب ملکوں میں رہتے ہیں۔
مستعفی