عوام ن لیگیوں کے ارادوں سے واقف ہیں: رانا وحید احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر و امیدوار حلقہ پی پی 143 رانا وحید احمد خاں آف سچا سودا نے کہا ہے کہ جمہوریت کا نام لے کر شریف خاندان کو مضبوط کرنیوالے اپنے مقاصد میں ناکام ہو ں گے۔ شریف خاندان کو سب کچھ سمجھ لینا پست ذہنیت کا ثبوت ہے۔ عوام ن لیگیوں کیارادوں سے واقف ہیں وہ اُن کے بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل کامیاب نہیں ہونے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ، رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ عدالت کے خلاف ہنگامہ آرائی سوچی سمجھی سازش ہے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ن لیگیوں کا پرانا وطیرہ ہے ایسے اقدامات سے شریف خاندان قومی دولت کو بچا نہیں سکتا نواز شریف اور اُس کے خاندان کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔