شام میں معصوم لوگوں کا قتل عام کسی صورت قبول نہیں: رانا اسلم
سرائے مغل (نامہ نگار) شام میں ہو نیوالے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی شرمناک ہے۔ معصوم لوگوں کا قتل عام کسی صورت قبول نہیں پاکستان اس حوالے سے عالمی سطح پر اپنا مضبوط موقف پیش کرے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر راہنماؤں (ر) ڈی آئی جی حاجی رانا محمد اسلم خاں اور سابق ضلعی نا ظم قصور رانا امتیاز احمد خاں نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں کے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ اس موقع پرسابق ایم پی اے رانا سرفراز احمد خاں، ڈپٹی کوآرڈینیٹر قصور رانا ندیم اسلم خاں امید وار صوبائی اسمبلی عقیل اسلم خاں، رانا اظہر فیاض کے علاوہ کارکنان بھی موجود تھے۔