طالب علم کا اعزاز
ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ کے پروگرام تقریری و مضمون نویسی کے مقابلہ جات پنجاب بھر میں ہائر سیکنڈری سکول کے مابین ضلع ، ڈویژن اور پنجاب لیول پر منعقد کرائے گئے جس میں پاک گیریژن ہائر سیکنڈری سکول ننکانہ صاحب کے طالب علم عدیل حسن کلاس سیکنڈ ائیر( پری انجینئرنگ ) نے انگلش تقریر میں پنجاب بھر میں سوئم پوزیشن حاصل کرکے اپنا اعزاز برقرار رکھا جبکہ حافظ احسن نے پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ننکانہ رائے خادم حسین، چوہدری حق نواز خاں، رائے قاسم مشتاق، حاجی عبدالحمید رحمانی، شیخ محمد ادریس و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پوزیشن ہولڈر طلبائ، ان کے والدین اور پرنسپل چوہدری محمد یٰسین سمیت اساتذہ کو مبارکباد دی۔