• news

عمران آج بھی قوم کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں: رانا اسد اللہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما وانجینئر رانا اسد اللہ خاں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملک کی اعلیٰ عدالت کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ کسی محب وطن ، آئین اور قانون کی بالادستی تسلیم کرنے والاشخص نہیں کرسکتا وہ یہ زبان استعمال کرکے نہ صرف نااہل بلکہ ریاست کے خلاف سازشوں کے مرتکب ہو رہے ہیں ، عمران خان ہمیشہ کی طرح آج بھی قوم کے جذبات کی ترجمانی کررہے ہیں اور ان کرپٹ حکمرانوں کو عوام کی لوٹی گئی دولت ہضم کرنے نہیں دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انجینئر رانا اسد اللہ خاں نے کہا کہ ن لیگ جمہوریت کا بوریا بستر گول کر وا کے سیا سی شہید بننے کی خواہاں ہے تاہم قومی اداروں کی قیاد ت کی طر ف سے جس برداشت کا مظاہر ہ کیا جا رہاہے وہ قابل تحسین ہے۔ پی ٹی آئی قوم کا پیسہ ان سے واپس لے کر دم لے گی۔ پی ٹی آئی اگلے الیکشن کیلئے تیار ہے اور (ن) لیگ کو شکست فا ش سے دوچار کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن