پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے ہے: عرفان ڈوگر
جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار عرفان ڈوگرنے کہاہے کہ الزامات اور بہتان تراشی کرکے عمران خان سیاسی دکانداری چمکانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔