• news

ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے آج پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات ہونگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور ایران کے درمیان وزراء خارجہ کی سطح پر دوطرفہ مذاکرات آج پیر کے روز یہاں منعقد ہوں گے۔ مذاکرات میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوئوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اس بات چیت اور پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کیلئے اتوار کی شب اسلام آباد پہنچ گئے۔ اقتصادی، تجارتی اورکاروباری شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل تیس رکنی وفد بھی ایرانی وزیرخارجہ کے ہمراہ آیا ہے۔ جواد ظریف اپنے اس دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں پاک ایران تعلقات کے ستر سال کے حوالے سے ایک مباحثہ میں بھی شریک ہوں گے۔ پاک ایران بزنس کونسل کا اجلاس بھی آج منعقد ہوگا۔وہ اسلام آباد اور کراچی میں ایران اور پاکستان کے کاروباری اور تجارتی نمائندوں کے دو اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن