• news

کس قوت نے پی ٹی آئی‘ پی پی کو ملایا‘ قوم کھیل سمجھ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کھیل پوری قوم کو سمجھ آرہا ہے، 70 سال سے جاری کھیل کو ختم کرنا ہوگا۔ وہ کون سی قوت ہے جس نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو ملایا، کوشش ہے چیئرمین سینٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے خوشی ہوتی کہ پیپلزپارٹی رضا ربانی کے نام پر اتفاق کرتی۔ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ کیا، سب جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا، بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیونکر تبدیل ہوئی نہیں کہنا چاہتا۔دنیا ترقی کررہی ہے اور ہم بحرانوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ پاکستان میں سیاستدانوں کو بدنام کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن