• news

کراچی، جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑوں گی: گلالئی کا اعلان

نوشہرہ (این این آئی) تحریک انصاف گلالئی گروپ کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران نیازی گروپ نے تبدیلی لانے کی بات کی لیکن میں اس ملک میں انقلاب برپا کروں گی، آئندہ انتخابات کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑوں گی۔ ان خیالات کا اظہار عائشہ گلالئی نے نوشہرہ کے سماجی شخصیت خان پرویز خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکن بھی موجود تھے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی جو چاہتے تھے وہ تبدیلی صوبے میں نہ لاسکے الٹا کے پی کے میں کرپشن کو فروغ ملا اور جس کی واضح ثبوت سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ممبران بھیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے ان اراکین کے ووٹ کی خرید وفروخت قابل مذمت ہے ہم سینٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی ضمیر فروشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ والے الیکشن میں میری پارٹی ہر حلقے میں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کرپشن کے بادشاہ جن کی سرپرستی عمران نیازی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر مجھے عوام نے کامیاب کیا تو پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کرپشن کو بے نقاب کرکے ان کا حقیقی معنوں میں محاسبہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن