• news

اترپردیش: غفلت اور لاپرواہی کا انوکھا واقعہ، مریض کی کٹی ٹانگ کو اسکے سر کا تکیہ بنا دیا، 4 ڈاکٹر معطل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی غریب ترین ریاستوں میں شمار ہونے والی اترپردیش ریاست کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 20 کروڑ آبادی والی ریاست میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ مہارانی لکشمی بائی ہسپتال جھانسی میں ایک مریض کی کٹی ہوئی ٹانگ کو اس کے سر کے نیچے بطور تکیہ استعمال کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے تصاویر سامنے آنے پر 2 ڈاکٹروں کو معطل کرکے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔ مریض کے رشتہ داروں نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گھن شام بس کے حادثہ میں شدید زخمی ہوا اور اس کی ٹانگ کٹ گئی جس پر ڈاکٹروں نے سٹریچر پر اس کا سر اونچا رکھنے کیلئے گھن شام کی کٹی ٹانگ اس کے سر کے نیچے رکھ دی۔ سرکاری ہسپتال کی سربراہ سادھنا کوشک کے مطابق 2 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا ہے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے اگر وہ قصوروار ثابت ہوئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن