• news

پاکپتن: شادی کی تقریب میں کھانا آنے پر باراتیوں میں تصادم، چمچوں، پراتوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال ،6 افراد شدید زخمی

پاکپتن (نامہ نگار) شادی کی تقریب کے دوران کھانے آنے پر باراتیوں میں تصادم، چمچوں ،پراتوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال، 6 باراتی شدید زخمی ہوگئے۔ نجی میرج ہال میں دو بہنوں کی شادی کی تقریب جاری تھی جس میں اوکاڑہ اور حویلی سے دو باراتیں آئی آنے پر حویلی اور اوکاڑہ سے آنیوالے باراتی آپس میں جھگڑنے لگے باراتیوں نے کھانے کے ساتھ آنیوالے چمچے، پراتوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کرتے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑائی کے دوران چمچے، پراتوں اور بوتلوں کی زد میں آکر حویلی لکھا کے جاوید، محمد سلیم، نصیب، صدیق، عبدالمجید، محمد احمد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شفٹ کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن