• news

جرمنی: شرپسندوں نے برلن کی مسجد میں آتشگیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی‘ عمارت کو شدید نقصان

برلن (آئی این پی) جرمن دارالحکومت برلن کی ایک مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکنے سے آگ لگ گئی، آگ لگنے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ یہ مسجد برلن کے رائنکن ڈورف علاقے میں واقع ہے۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکنے والوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ اس مناسبت سے تحقیقی عمل شروع ہے اور ابتدائی اندازوں کے مطابق اس حملے کے پس پردہ سیاسی محرکات ہو سکتے ہیں۔ متاثرہ مسجد ترک حکومت کی ایک مذہبی تنظیم کے زیر انتظام ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران دیگر دو مقامات پر واقع مساجد پر بھی آتشگیر مادے پھینکے جا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن