پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی قلت 65 فیصد تک پہنچ گئی: ترجمان ارسا
اسلام آباد(صباح نیوز)ڈیموں میں کم پانی آنے کے باعث پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی قلت 65 فیصد تک پہنچ گئی ۔ ترجمان ارسا کا کہنا ہے سکردو میں گزشتہ سال کے مقابلے میںدرجہ حرارت زیادہ ہونے کے باوجود پانی کی دستیابی کم ہے۔ترجمان کے مطابق ڈیموں میں پانی کی قلت کے باعث پنجاب کو 61 ہزار 800 کیوسک شیئر کے مقابلے 21 ہزار 600 کیوسک پانی مل رہا ہے ۔ سندھ کو 39 ہزار کیوسک شیئر کے مقابلے میں 13 ہزار 700 کیوسک پانی دیا جارہا ہے ۔ترجمان ارسا نے بتایاسکردو میں گزشتہ سال ان دنوں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور وہاں سے پانی کا اخراج 18 ہزار کیوسک تھا۔ اس سال12 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر ہونے کے باوجود 15 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے ۔