• news

فیروزوالا: فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

فیروزوالا+ شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹ جانے سے دو مزدور نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی ہو گئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقبرہ موڑ شاہدرہ کی فیکٹری میں مزدور گیس سلنڈر کا ڈھکن کاٹ کر اسے آگ لگانے لگا تو زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ مزدور عرفان، یونس، شیراز، عابد حسین اور اشفاق احمد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد یونس اور عرفان دم توڑ گئے۔ مرنے والے مزدور آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو اور پولیس بروقت نہ موقع پر پہنچے، ساتھیوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شیخوپورہ کے محلہ بھکھی روڈپر نلکے کابورکرنے کے دوران پائپ کابالائی حصہ آبادی کے اوپر سے گزرنے والی ہیوی ٹرانسمشن تاروں سے چھو جانے کے باعث 2 مزدور عبدالسلام اوریاسین بری طرح جھلس گئے جن کو مقامی لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد دے کر سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

ای پیپر-دی نیشن