والد راجیو گاندھی کے قاتلوں کو میں اور پریانکا نے معاف کر دیا: راہول
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے اکلوتے بیٹے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ انہوں اور ان کی بہن پریانکا نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔ سنگاپور میں تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ جب انکے والد راجیو گاندھی کو 27 برس قبل جب خودکش دھماکے میں قتل کر دیا گیا تو یہ زندگی کا ہلا دینے والا لمحہ تھا ہم بہت عرصہ قاتلوں کے حوالے سے انتقامی خیالات کا شکار رہے پھر میں نے اور میری بہن نے سوچا ایسے واقعات میں تشدد کرنے والے بھی تو آخر انسان ہیں انکے بھی بچے اور گھر والے ہوتے ہیں۔