• news

سعودی شاہی دفتر کے مشیر اورسابق قطری وزیراعظم کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی

ریاض/دوحہ(این این آئی) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سعودی شاہی دفتر کے مشیر سعود القحطانی اورسابق قطری وزیراعظم کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سعودی شاہی دفتر کے مشیر سعود القحطانی اورسابق قطری وزیراعظم کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی ،رپورٹ کے مطابق سابق قطری وزیراعظم حمد بن جاسم نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ انہوں نے عرب قیادت کو یہ نصیحت کی کہ وہ بیت المقدس میں اسلامی حقوق بالخصوص فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے ہر گز کوئی رعایت پیش نہ کریں۔جس پر سعودی شاہی دفتر کے مشیر القحطانی نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ آپ عربوں کو یہ نصیحت کر رہے ہیں کہ وہ بیت المقدس شہر کے حوالے سے حقوق سے دست بردار نہ ہوں ! کیا آپ نے سب سے پہلے عرب امن منصوبے کی پْشت میں خنجر نہیں گھونپا تھا؟ کیا آپ نے سب سے پہلے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم نہیں کیے تھے اور قطر میں اسرائیلی پرچم لہرایا تھا؟ آپ ہی وہ کاٹھ کے گھوڑے تھے جس نے امن عمل کو سبوتاڑ کیا کیا آپ وہ نہیں جس نے قطر کی لڑکیوں کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ شمعون پیریز کو گلاب کے پھول پیش کریں؟ شرم کی بات ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن