پاکستانی قوم نے متحد ہو کر عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں ناکام بنا دیں: مقررین کانفرنس
لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تاریخ سا ز ختم نبوت کانفرنس عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں ہوئی ۔کانفرنس کی تین نشستیں ہوئیں ۔مختلف نشستوں کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،نائب امراء مولانا عزیزاحمد،مولانا پیرحافظ ناصر الدین خاکوانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن ،مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدرفیع عثمانی تھے۔کانفرنس میں مولانا قاری محمدحنیف جالندھری، پروفیسر ساجدمیر،مولانا شاہ اویس نورانی،مولانا ڈاکٹر ابوا لخیر محمدزبیر ،وفاقی وزیر مذ ہبی امور سردار محمدیوسف، مولانا محمدامجد خان ، مولانا فضل الرحیم ،ڈاکٹر ابوالخیرمحمدزبیر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، زاہد الراشدی، مولانا ڈاکٹرسعیداحمد عنایت اللہ ، فرید احمدپراچہ ، خواجہ معین الدین کوریجہ، راجہ محمدصدیق، مولانا اللہ وسایا، مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی ،مولانا محمداسماعیل ،مولانا ڈاکٹر میاں محمداجمل قادری،مولانا سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری، مولانا مفتی اعجازمصطفی، مولانا محب النبی ،مولانا مفتی خالد محمود،مولانا مفتی محمدبن جمیل،مولانا سید محمود میاں ،مولانا مفتی محمدحسن، فیاض بٹ،مولانا سید عبدالخبیرآزاد،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا سعید یوسف ،سعید اسکندر،مولانا سید کفیل بخاری، علامہ زبیراحمدظہیر،مولان سیدجاوید حسین شاہ،مولانا مفتی سعید الحسن دہلوی ،سیدسلمان گیلانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالرؤف ملک ،مولانا سید رشید میاں ،پیررضوان نفیس،مولانا قاضی احسان احمد،مولانا ضیاء الدین آزاد،مولانا محمداکرم طوفانی، مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالدعابد،ومولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود،مولانا عمرحیات سیال،مولانا محمدعارف شامی سمیت کثیر تعداد میں علماء اور عوام نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کیا گیا اور ہندوستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرا م نے ایک جامع حکمت عملی کے ذریعے تمام سازشوں کا مقابلہ کیا اسوقت تمام طاغوتی قوتیں اسکی پشت پر تھیں لیکن پاکستانی قوم نے جس وحدت کا مظاہرہ کیا اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستانی قوم جیت گئی اور عالمی قوتیں شکست کھاگئیں۔آپ کے اتحادو اتفاق نے آ پکی قربانی کی لاج رکھی ۔1953ء کی تحریک ختم نبوت میں لاہور کی سڑکیں دس ہزار ختم نبوت کے پروانوں کی لاشوں سے رنگین ہوئیں تم کبھی بھی پاکستان کی سرزمین سے قادیانیوں کی غیرمسلم حیثیت ختم نہیں کر سکتے۔ختم نبوت ہمارا مشترکہ عقیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک مسلک کا نمائندہ نہیں ہوں بلکہ اسلام اور امت مسلمہ کا نمائندہ ہوں ۔ہمیں پتہ ہے کہ ناموس رسالت کے قانون پر کون حملے کررہاہے ،سابقہ حکومت کے دور میں بھی ناموس رسالت کے قانون کی تبدیلی کا مسئلہ پیش آیاتھا تب ساری دینی قوتیں اکٹھی ہوئیں ۔مولانا مفتی محمدرفیع عثمانی نے کہا کہ وہ قادیانی جنہوں نے ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کیا اوراسی دوران اپنی سابقہ (قادیانی)بیوی اور وراثتیں بھی چھوڑیں پھر ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد قادیانی ہوگئے تو ان پر مرتدہونے کی سزا شرعی طورپر لازم آتی ہے لہذا حکومت وقت یہ سزا ان پر جاری کرے۔علامہ ساجد میراور مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ختم نبوت دین اسلام کا اساسی و بنیادی عقیدہ ہے پورے دین اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے ،صدیق اکبر ؓ نے اس عقیدہ کی حفاظت کے لیے بارہ سو صحابہ کرام ؓ کی عظیم الشان قربانی دے کر تحریک ختم نبوت کی بنیا درکھی ۔ مولانا شاہ اویس نورانی نے کہا کہ مولانا شاہ احمدنورانی اور مولانا مفتی محمود کے بیٹوں نے ختم نبوت کے عظیم مش کے ساتھ نہ کبھی غداری کی ہے اور نہ کوئی سودا بازی کی ہے 2018کے الیکشن میں اسلام اور شعائراسلام کا تمسخر اڑانے والوں اور تحفظ ناموس رسالت وختم نبوت کے قوانین سے غداری کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے بعد اسمیں نشاندہ مجرموں کو سزادی جائے ،بے گناہ علماء کے نام فورتھ شیدول سے ختم کیے جائیں ۔مولانا ڈاکٹر ابو الخیر محمدزبیر نے کہا کہ کہا کہ حکمران تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت قوانین کو غیر موثر کرنے کیلئے نت نئے حربے اور بہانے تراش رہے ہیں ختم نبوت کے قانون میں بے جا ترامیم کی کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ شوشہ بھی چھوڑا جارہا ہے کہ جس نے توہین رسالت کاکوئی جھوٹا مقدمہ درج کیااس کو بھی توہین رسالت کی سزادی جائے گی انہوں نے سوال کیا کہ کیا دیگر مقدمات میں بھی یہی قانون نافذ ہے کہ کوئی قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرائے تو اسے بھی قتل کی سزادی جائے۔ڈاکٹر میاں محمداجمل قادری نے کہا کہ مصور پاکستان علامہ اقبال نے کہا تھا کہ قادیانی ملک وملت کے غدار ہیں غداران ملت کا تعاقب علامہ اقبال کی روح کے لیے تسکین کا باعث ہوگا۔ فریداحمدپراچہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا طرہ امتیاز ہے ۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کی مشترکہ متاع عزیز ہے اسے سیاسیات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائیگا۔