• news

روانڈا میں چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک، 144 زخمی

کیگالی (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) افریقی ملک روانڈا میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک 140 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا ایک چرچ پر بجلی گری ہے۔ چودہ افراد موقع پر اور 2 ہسپتال میں چل بسے۔ زخمیوں کو ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ میئر نے بتایا کہ اس نوعیت کے واقعہ چد روز قبل پیش آیا تھا جس میں اٹھارہ افراد مارے اور بیسیویں زخمی ہو گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن