وزیر اعظم شاہد خاقان کی تقرری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد
کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئندہ اس قسم کے بے بنیاد مقدمات عدالت نہ لائے جائیں۔مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقرری نوازشریف نے نا اہلی کے بعد کی۔نااہل شخص کسی جانب سے وزیراعظم کی نامزدگی غیر قانونی قرار دی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔