حسین حقانی کے خلاف 7.2 ملین ڈالر سیکرٹ فنڈ میں خوردبرد کا مقدمہ درج
اسلام آباد (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف ایف آئی اے اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمے میں حسین حقانی کے خلاف 7.2 ملین ڈالر سیکرٹ فنڈ میں خوردبرد کا الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دفعہ 420 کے تحت حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے نے وزارت خارجہ سے پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات طلب کر لی ہیں۔ بعدازاں نجی ٹی وی سے بات چیت میں حسین حقانی نے کہا کہ شکر کریں مجھ پر بھینس چوری کا مقدمہ نہیں بنایا گیا۔ سفیر کا عہدہ چھوڑے ہوئے 6سات سال ہو گئے۔ کوئی بے ضابطگی ہوتی تو پہلے نشاندہی ہوتی۔ میرے خلاف مقدمات ضابطے کی کارروائی پوری کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔