• news

کہا جائیگا جو زرداری پر بھاری وہ سب پر بھاری : فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے بلوچستان جا کر اتفاق کی حقیقت سب جانتے ہیں۔ سینٹ میں جوکچھ ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتا ہوں۔ دونوں قوتیں کھینچ تان کر سٹیج پر لائی گئیں خود نہیں آئیں۔ ماضی میں ایوان بالا کا معیار قائم کیا گیا۔ سردست تو یہی اہداف نظر آتا ہے کہ نواز شریف کو دیوار سے کیسے لگانا ہے۔ زرداری صاحب کے بارے میں کہا جاتا ہے ایک زرداری سب پہ بھاری۔ معاملہ ایسا ہو گیا جو زرداری پر بھاری وہ سب پر بھاری۔ ہم بھی حیرت میں ہیں کہ اتنا فرق کیسے آ گیا۔ ہم نے اتحادی کے ساتھ اتحادی ہونے کا حق ادا کیا۔ ہم ہمیشہ اپنے وعدے پر پورا اترے ہیں۔ انتہائی دباؤ کے باوجود اتحادی کا ساتھ دینے کا حق نبھایا۔ زرداری کا میرے ساتھ پریس کانفرنس میں رضا ربانی کو رد کرنے کا انداز سیاسی قرار نہیں دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن