شطرنج کے مہرو‘ تم جیتے نہیں‘ تمہیں بدترین شکست ہوئی‘ ذر ا عوام کے سامنے تو آئو: مریم نواز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے چیئرمین سینٹ کے انتخابات پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں، تمہیں بدترین شکست ہوئی، ذرا عوام کے سامنے تو آئو۔ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو، قوم نے تمہارا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔