• news

کک باکسنگ میں قومی ٹیم کا دوسری پوزیشن پر قبضہ

کراچی (اے این این )پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے قاہرہ مصر میں ہونے والی ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں 2گولڈ،1 سلور اور 1 برانز میڈل حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔چیمپئن شپ میں پاکستان، مصر، تیونس، تنزانیہ، الجزائر، آذربائیجان، روس، بنگلہ دیش اورمراکش کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں محمدگل نے 75کلو گرام میں گولڈ میڈل، محمد عارف نے 70کلو گرام میں گولڈ میڈل، محمد عباس نے 52کلو گرام میں برانز میڈل، طاہر رحیم نے 56کلو گرام میں سلور میڈل حاصل کرکے دنیائے کک باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔اس چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کیا اور سیکریٹری پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن محمد اشفاق نے ممبر چیف جیوری اور بطور ریفری خدمات انجام دیں اور بیسٹ ریفری اینڈ ججنگ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں کک باکسنگ پاکستان ٹیم کی کامیابی کا سہرا فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ اور سیکریٹری محمد اشفاق کی کاوشوں کا نتیجہ رہا۔

ای پیپر-دی نیشن