ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شفقت جلیل کا دورہ لاہور ریڈیو سٹیشن
لاہور (کلچرل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شفقت جلیل ریڈیو پاکستان لاہور پہنچ گئے۔ اس موقع پر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو لاہور نزاکت شکیلہ نے دیگر افسروں کے ہمراہ انہیں ویلکم کیا اور ڈائریکٹر جنرل نے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہترین پروگرامنگ ریڈیو لاہور کا خاصہ رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر نورجہاں آڈیٹوریم کا دورہ بھی کیا اور اس کی تزئین و آرائش اور ساتھ ہی ریکارڈنگ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو ان لوگوں پر ناز ہے جن کی فنی خدمات نے ریڈیو کو شہرت بخشی۔ ہم نے ان لوگوں کو گزشتہ دنوںواجبات اور بقایا جات کی مد میں ادائیگی کردی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں تمام صداکاروں کے واجبات اور بقایا جات ادا کردئیے جائیں گے۔