• news

الحمرا میں گلوکار محمد رفیع کی یاد میں تقریب

لاہور (پ ر) برصغیر کے مشہور گلوکار محمد رفیع کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الحمرا دی بیٹھک مال روڈ میں شو ہوا۔ پاکستان کے مشہور گلوکاروں نے اپنے سروں کے جادو جگائے۔ گلوکاروں میں انجم شیرازی، عنایت عابد، شجاعت بوبی نے حاضرین سے خوب داد پائی۔ پروگرام میں میزبان کیپٹن (ر) عطا محمد خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اقبال شاہد ڈین جی سی یو اور مظفر سلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید شریک ہوئے۔ ان کو نمایاں کارکردگی پر کنور عبدالماجد خاں تاج محل پبلشرز نے خصوصی ایوارڈ دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن