ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جدوجہد کی : جاوید شیخ
لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ،مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پچھلے دو سالوں سے پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں مگر بالی ووڈ کی فلموں کا زور توڑنے کیلئے مسلسل پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تب جا کر ہم بھارتی فلموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مجھے یقین ہے کہ نئے سال میں فلموں کی تواتر کے ساتھ نمائش سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔