• news

عامر اشرف سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس) کے گریڈ 22 کے وفاقی سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن عامر اشرف خواجہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا سیکرٹری لگا دیا ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن اکبر حسین درانی کو اس مذکورہ بالا ڈویژن کا ایڈیشنل سیکرٹری کا چارج دیدیا ہے۔ سندھ میں تعینات ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس) کے گریڈ اکیس کے شبیر احمد کو فوری طورپر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ڈی جی لگا دیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کو 3 اپریل سے چھ یوم کی رخصت دیدی ہے۔ ان کی عدم موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری تجارت کیپٹن (ر) جاوید اکبر کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت تجارت لگا دیا ہے۔ اس سلسلے میں سوموار کو نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن