رحیم یار خان: 17سالہ لڑکی کو باپ اور ماموں نے کاری قرار دیکر قتل کردیا
رحیم یار خان(نیٹ نیوز) رحیم یار خان کے علاقے چک4 این پی کی رہائشی 17سالہ لڑکی کو باپ اور ماموں نے کاری قرار دے کر گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد تیز دھار آلہ سے شہ رگ بھی کاٹ ڈالی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ ذرائع کے مطابق آمنہ چند روز قبل کوٹ سمابہ کے رہائشی آشنا فیاض احمد کے ہمراہ گھر سے بھاگ گئی تھی۔ لڑکی کے گھر چھوڑنے پر ورثاء آمنہ کو برادری کے طور پر واپس گھر لے آئے تے، گزشتہ روز مقتولہ کے ماموں محمد بخش اور والد امام بخش نے گھر سے بھاگ جانے کی رنجش پر آمنہ کو کاری قرار دے کر قتل کردیا۔ پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔