حب اور خضدار میں ٹریفک حادثات‘12 افراد جاں بحق‘20 سے زائد زخمی
کوئٹہ + لاہور (بیورو رپورٹ + خصوصی رپورٹر + آن لائن) بلوچستان کے علاقہ بیلہ اور خضدار میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پنجگور سے کراچی جانے والی کوچ حب کی حدود میں کار سے ٹکرانے کے بعد پل سے نیچے گہری کھائی میں جاگری، ایک خاتون سمیت 6مسافر موقع ہی پر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال بیلہ پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی اور نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ مرنے والوں میں ایک خاتون سمیت چھ مسافر خان بی بی زینب ،محمد ہاشم، یار جان ولد محمد کریم، محمد رفیق ولد فقیر محمد، مراد بخش ولد محبت، میرفراز ولد دوست محمد اقوام بلوچ ساکنان پنجگور اور عنایت اللہ ولد محمد اصغر قوم زہری ساکن قلات موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 14مسافر زخمی ہوگئے دن میں عبدالواحد ولد امام بخش ،ظہیر احمد ولد نواز بخش ،حافظ حمید اللہ ولد محمد عمر ،اویس ولد حافظ حمید اللہ ،محمد صدیق ولد محمد مرید ،غلامصطفی ولد محمد علی ،عبدالطیف ولد حاجی غلام نبی ،اللہ بخش ولد عبدالرحمن، محمد اسلم ولد حاجی عبداللہ ،نیک محمدولد محمدمراد ،محمدنور ولدباران ،اقوام بلوچ ساکنان پنجگور ،ظہرہ زوجہ علی ،اینس علی ولد یار محمد حمزہ زوجہ مصدق اقوام بلوچ ساکنان کراچی شامل ہیں۔ آن لائن کے مطابق خضدار میں وڈھ کے قریب اوور ناچ کے مقام پر مسافر بس اور کار میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے حب میں بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔