• news

نیب لاہور نے وزیراعلی روزگار سکیم کیخلاف تحقیقات شروع کر دی، ریکارڈ طلب

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب لاہور نے وزیراعلی پنجاب روزگار سکیم سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے نیب نے حکومت پنجاب سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق تحقیقات کا آغاز نیب کو ملنے والی درخواستوں کے بعدکیا گیا جس میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ منظور نظر افراد کو بھی نوازنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ یاد رہے وزیراعلی پنجاب روزگار سکیم کے تحت گزشتہ برسوں میں تقریباً 17 ہزار افراد میں قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن