جسٹس افتخار سے متعلق توہین آمیز بیانات: عمران کیخلاف درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا، منگل کو سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نصیر احمد کیانی بنام عمران خان ،کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گزاراسلام آباد بار کے وکیل حشمت حبیب نے دلائل میں کہا کہ ہم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی چلانا چاہتے ہیں، عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیانات دیئے اس پر چیف جسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درخواست کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔