• news

ملتان: شہباز شریف کے مسلم لیگ ن کا مستقل صدر بننے پر متوالوں کا جشن

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی صدارت پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے فائز ہوتے ہی شہر بھر میں مٹھائی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اس طرح بعض جگہوں پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ شام نیو ملتان کے علاقہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما عبدالرحمن فری نے میاں شہباز شریف کے صدر مسلم لیگ ن بننے پر ریلی نکالی۔ ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی چوک کمہارانوالا پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا یو سی 39 میں رہنما شیخ صادق حسین کی رہائش گاہ پر بھی مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اسی طرح مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کے رہنماؤں شیخ محمد آصف اور رانا نثار نے بھی مٹھائی تقسیم کی۔ کارکنوں نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

ای پیپر-دی نیشن