فیض آباد دھرنا قیمت لگوانے نہیں ختم نبوت کی خاطردیا تھا: خادم حسین رضوی
چوک شاہ مقیم، نور پور تھل (نامہ نگاران )چیئر مین تحریک لبیک مولانا خادم حسین رضوی کہا کہ ہم نے فیض آباد کا دھرنا قیمت لگوانے کیلئے نہیں ختم نبوت کی حفاظت کی خاطر دیاتھا مجھ پر گالیاں دینے اور 21کروڑ روپے لینے کاالزام غلط ہے اگر قیامت تک بھی ثابت ہوجائے کہ میں نے پیسے لیکر دھرنا ختم کیا تھا تو مجھے قبرسے نکال کر کوڑے برسائے جائیں ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو آئندہ الیکشن میں پتہ لگ جائیگا پاکستان کے گلی کوچوں سے گیڈر آیا لومڑ آیا شیرآیا نہیں بلکہ دیکھو دیکھو کون آیا محمد عربی کا دین آیا دین آیاکی صدائیں گونجیں گی آپ لوگ آئندہ الیکشن میں تحریک لبیک کو کامیاب کرائیں عافیہ صدیقی کو ایک ہفتے میں واپس لیکر آئوں گا، دھرنے کے بعد میں جدھر بھی جاتا ہوں لوگ میری گاڑی، وہیل چیئر چومتے اور پھول پھنکتے ہیں آج کسی پر سیاہی اور کسی پرجوتیاں پھینکی جارہی ہیں اللہ پاک دنیا میں ہی یہ سب کچھ دکھا رہا ہے دھرنے کے دنوں میں کون کون سی شخصیات میرے پاس آکر درمیانہ راستہ نکالنے کا کہتی ر ہیں لمبی لسٹ ہے۔ جب ہمارا دھرنا اکیسویں روز میں داخل ہوا تو بیس ہزار سے زائد پولیس ملازمین نے ہم پر چاروں اطراف سے حملہ کردیا میں نے اللہ کے سامنے ہاتھ اٹھادیئے کہ آج ہمیں شکست ہوگئی تو یہ بدکار دین کا حلیہ بگاڑ دینگے ہماری نعشیں اٹھانے والا بھی کوئی نہیں آئے گا ہمیں دہشتگرد ڈکلیئر کردیا جائیگا میری دعا قبول ہوئی، ہوائوں کارخ تبدیل ہوگیا ہم پر برسائے گئے شیلوں کا دھواں پولیس والوں کو ہی بے حال کرتا رہا اور ختم نبوت کے پہرے دار جیت گئے پوچھا جاتا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں ان کو کھانا کون دیتا رہا میں کہتا ہوں تمہارا باپ کھانا دیتا رہا۔ محمد عربی کے دیوانوں کو پچپن قسم کے کھانے ملتے ر ہے۔ ہم پر بارہ ہزار شیل کس نے برسائے آٹھ شہیدوں کی نعشیں کس نے گرائیں مجھ پر گالیاں نکالنے کا الزام ایک سازش کے تحت لگایا جارہا ہے جب تم حضور کے دیوانوں پر شیل برسائوں گے ممتاز قادری کو پھانسی لگائو گے تو کیا مولوی خادم تمھارے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈا لے گا میرا غصہ اپنی ذات کیلئے نہیں حضور کے دین کو بچانے کیلئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گائوں صالحوال میں ختم نبوت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔