• news

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز دوسرے روز بھی بند رہیں۔ منگل کے روز ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے دوسرے روز بھی احتجاج کاسلسلہ جاری رکھا جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے سول ہسپتال کوئٹہ میں کیمپ لگا کر دھرنا دیا۔ او پی ڈیز کی بندش کے باعث دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں کو مایوس ہوکر لوٹنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ منظور نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائیگااور اس وقت تک دھرنا دیا جائیگا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔ وزیرداخلہ اور وزیر صحت نے ہمارے ساتھ کئی وعدے کئے مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ہمیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم مجبور ہیں کیونکہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور ہرحکومت ہم سے وعدہ کرتی ہے کہ مطالبات کئے جائیں گے لیکن مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن