نیپال کی پہلی خاتون صدر بدیہ بہادری دوسری بار منتخب
کٹھمنڈو (اے ایف پی) نیپال کے ارکان پارلیمنٹ نے پہلی خاتون صدر بدیہ بہادری کو دوسری مدت کیلئے منتخب کرا دیا۔ الیکشن کمشن کے ترجمان کے مطابق دو تہائی اکثریت سے بہادری عہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انکا پہلا 5 برس کا دورہ تقریباً غیر متنازعہ رہا۔ نقادین نے کہا بہادری نے خواتین کے حقوق کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔